ریاض ۔13فروری (اے پی پی):سعودی وزیرسرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ ریاض میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈکوارٹرز کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اینڈ پرائیوٹ سیکٹر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 2019 کے بعد سے غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 اور …
مملکت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈکوارٹرز کی تعداد 600 ہوگئی،سعودی وزیرسرمایہ کاری

مزید خبریں
ریاض ۔13فروری (اے پی پی):سعودی وزیرسرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ ریاض میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈکوارٹرز کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اینڈ پرائیوٹ سیکٹر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 2019 کے بعد سے غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2019 میں مملکت میں لائسنس یافتہ سرمایہ کاری کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی معیشت میں تیزی سے متنوع ذرائع میں اضافہ ہورہا ہے تیل کے ماسوائے معاشی ذرائع 52 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے سعودی معیشت کے حوالے سے کہا کہ 2024 کے آخر تک سعودی معیشت کا حجم 4 ٹریلین ریال (1.1 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت کے وژن 2030 سے قبل نجی شعبے میں سرمایہ کاری 600 ارب ریال تھی جو اب بڑھ کر 1.2 ٹریلین ریال ہو گئی ہے۔








