سعودی عرب، وزارت داخلہ کا انسانی سمگلنگ و جرائم سے نمٹنے کے لیے خصوصی ادارے کے قیام کا اعلان

ریاض۔14فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سماجی تحفظ اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی اےکے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے اورانسداد انسانی سمگلنگ و دیگر جرائم پر قابو پانے کے لیے جامع انداز میں …

ریاض۔14فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سماجی تحفظ اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی اےکے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے اورانسداد انسانی سمگلنگ و دیگر جرائم پر قابو پانے کے لیے جامع انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ معاشرتی سکیورٹی ادارے کو ادارہ امن عامہ سے منسلک کیا جائے گا جس کا مقصد مختلف نوعیت کے جرائم کا سد باب کرنا، افراد کے وقار اور بنیادی آزادی کے تحفظ کے لیے قانون وضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی امن کو مستحکم بنانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر مجرمانہ نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے اور معاشرے کو ان سے محفوظ رکھنے کے لیے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔