اقوام متحدہ ۔ 23 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عالمی ادارہ کے تمام رکن ممالک پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مذید سخت کرنے پر زور دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان جس کی حمایت شمالی کوریا کے اتحادی ملک چین نے بھی …
سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 23 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عالمی ادارہ کے تمام رکن ممالک پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مذید سخت کرنے پر زور دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان جس کی حمایت شمالی کوریا کے اتحادی ملک چین نے بھی کی ہے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی سینکشنز کمیٹی کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف گذشتہ سال عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات کو دوگنا کرنے کے لئے فوری اور ضروری اقدامات کرے۔








