وزیرآباد 17 فروری (اے پی پی):اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے لئے ملک بھر سے167 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی تربیت کے لئے مسلم ہینڈز ایجو کیشنل کمپلیکس وزیرآباد کی فٹبال گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاٹریننگ کیمپ لگایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاالنور نے یہاں میڈیا سے گفٹگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک …
وزیرآباد،اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیموں کی سلیکشن کے لئے ٹریننگ کیمپ لگایا گیا،

مزید خبریں
وزیرآباد 17 فروری (اے پی پی):اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے لئے ملک بھر سے167 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی تربیت کے لئے مسلم ہینڈز ایجو کیشنل کمپلیکس وزیرآباد کی فٹبال گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاٹریننگ کیمپ لگایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاالنور نے یہاں میڈیا سے گفٹگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے پچیس شہروں سے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کھلا ڑیوں کے ڈویژن کی سطح پر ٹرائلز ہوئے جن میں سے 167 کھلا ڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن کی ٹریننگ کے لئے کیمپ لگایا گیا ہےجو رمضان المبارک کے بعد بھی ایک ماہ جاری رہے گا۔یہاں پاکستان کے ما یہ ناز کوچ ان کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کے فوری بعد ان فٹبالر میں سے انڈر17،اور انڈر 16 ٹیموں کے لئے 16, 16 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جائے گا۔
ا نڈر 17فٹبال ٹیم جولائی 2025 میں ناروے فٹبال کپ میں حصہ لے گی۔ جبکہ انڈر16 فٹبال ٹیم مارچ 2026 میں امریکہ میں منقد ہونے والےاسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں چترال، آزاد کشمیر ، سندھ،کے پی کے،بلوچستان، کراچی، قبائلی اضلاع، گلگت بلتستان، پنجاب اور ملک بھر کے مختلف علاقوں کے بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان بچوں کی رہائش ،کھانے پینے اور آنے جانے کےتمام اخراجات مسلم ہینڈز کے ذمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز پاکستان، ان اسٹریٹ چائلڈ فٹبالر کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اور بروئے کار لانے کے لئے تمام مواقع فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے اور ان شا اللّٰہ یہ بچے فٹبال کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر پروجیکٹ مینیجر امجد محمود صدیقی اورمعروف فٹبالر محمد یونس پاپا بھی موجود تھے۔








