بھارتی فوج کے میجر نے کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر سنگین جرم کیا ہے،اسے میڈل دینے کا اقدام کشمیریوں کے خلاف مذموم بھارتی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 24 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری نوجوان کو جیپ کے بونٹ سے باندھ کر پتھراﺅ سے بچنے کیلئے انسانی ڈھال کے طو ر پر استعال کرنے والے بھارتی فوج کے میجر لیتل گوگوئی کو فوجی سربراہ کی طرف سے میڈل دئے جانے پرسخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی …

سرینگر ۔ 24 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری نوجوان کو جیپ کے بونٹ سے باندھ کر پتھراﺅ سے بچنے کیلئے انسانی ڈھال کے طو ر پر استعال کرنے والے بھارتی فوج کے میجر لیتل گوگوئی کو فوجی سربراہ کی طرف سے میڈل دئے جانے پرسخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے میجرنے 9 اپریل کو نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کے روز ایک نہتے شہری کو جیپ سے باندھ کر ایک سنگین جنگی جُرم کیا ہے اور اسے تمغہ دیے جانے سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فعل نہیں تھا، بلکہ یہ وہ مذموم بھارتی پالیسی ہے، جس پر بھارتی فوج جموں کشمیر میں عمل کررہی ہے اور جس کے باعث مقبوضہ علاقے میں انسانی زندگیاں زبردست خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے عالمی عدالتِ انصاف پر زور دیا کہ وہ نہتے شہری کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لے ۔

Leave a Reply