اسلام آباد۔ 25 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں بنک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا ہے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج عمران خان نے عدالت عظمی میں دائر کردہ بیان حلفی میں اپنی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی …
پی ٹی آئی کو خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان میں سیاست کرنے کے لئے بھجا گیا ہے، عمران خان نے عدالت میں بنک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا، دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 25 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں بنک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا ہے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج عمران خان نے عدالت عظمی میں دائر کردہ بیان حلفی میں اپنی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی جانب سے دیئے گئے تمام بیانات کو غلط قرار دیدیا ہے۔ عمران خان کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ 2005 ء کی ٹرانزکشنز، نیازی سروسزکمپنی اور بنی گالہ گھر کے کاغذات عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بنی گالہ گھر کی ملکیت 2005 ءتک جمائمہ کے نام پر تھی تاہم اس کے بعد کے معاملات کا کچھ ذکر دکھائی نہیں دیتا۔جمعرات کی سماعت کے دوران عمران خان اور راشد خان عدالت میں موجود نہیں تھے اور پی ٹی آئی کے وکیل گھبرائے ہوئے تھے۔انھوں نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آرہی ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ سے پیسہ حاصل کیا ہے اور پاکستان اور اس کے اداروں پر وار کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان میں سیاست کرنے کے لئے بھجا گیا ہے۔








