کیوی بیٹر ریچن رویندرا کی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار سنچری ،کیریئر کے ہزار رنز مکمل

راولپنڈی ۔24فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ریچن رویندرا نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی اور کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریچن رویندرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 112 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے …

راولپنڈی ۔24فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ریچن رویندرا نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی اور کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریچن رویندرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 112 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے ۔

اس شاندار اننگز کی بدولت انہوں نے ون ڈے میں ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ۔ 25 سالہ رویندرا کی یہ 30 میچ کھیل کر چوتھی سنچری ہے۔

مزید خبریں