ٹوکیو۔25فروری (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے سیٹاگایا وارڈ کے رہائشی علاقے میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ شنہو ا نے ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس اور ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ہنگامی خدمات کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے چار بجے آتشزدگی کی اطلاع ملی جس نے عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو اپنی لپیٹ …
جاپان، تین منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک

مزید خبریں
ٹوکیو۔25فروری (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے سیٹاگایا وارڈ کے رہائشی علاقے میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔
شنہو ا نے ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس اور ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ہنگامی خدمات کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے چار بجے آتشزدگی کی اطلاع ملی جس نے عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔امدادی کارروائی کے دوران دوسری منزل سے ایک شخص کو نکالا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔








