بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے جس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،بجٹ کی تیاری میں غریبوں کو خصوصی ریلیف دیا گیا ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحافیوں سے بات چیت اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے جس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحافیوں سے بات چیت

مزید خبریں
بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے جس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،بجٹ کی تیاری میں غریبوں کو خصوصی ریلیف دیا گیا ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے جس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں غریبوں پر خصوصی توجہ دی گئی اور ان کو ریلیف دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی بحران کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے بجٹ میں مختلف جاری و مجوزہ منصوبوں کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے گئے ہیں، زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک صحافی کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیش کرے گی۔








