اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال2017-18کا بجٹ عوام دوست ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بجٹ کی چال“ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مشنری ڈیوٹی فری کر دی گئی ہے، ایکسپورٹ ری فنانسنگ کو جاری …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بجٹ کی چال“ میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال2017-18کا بجٹ عوام دوست ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بجٹ کی چال“ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مشنری ڈیوٹی فری کر دی گئی ہے، ایکسپورٹ ری فنانسنگ کو جاری رکھنے پر رضامندگی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پولٹری فارمنگ میں لوگوں کو راغب کرنے کے لیے بھی سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں گزشتہ سال پہلی مرتبہ ہم نے ہی ٹیکس کے حصول کا ہدف پورا کیا اور 3100 ارب روپے جمع کروائے۔ ایک سوال کے جواب میں چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی،اس نے ملک کے غریب عوام کو ریلیف دیا، 2013ءمیں بھی جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کل سالانہ بجٹ 40 ارب روپے کا تھا جبکہ ہماری حکومت اس سال اس پروگرام کے تحت اب تک 102 ارب روپے خرچ کر چکی ہے اور اگلے سال انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 125 ارب روپے رکھا گیا ہے اور تقریبا 54لاکھ خواتین کو اس پروگرام کے تحت 18 ہزار روپے سالانہ وظیفے کی مد میں دئیے جائیں گے۔








