پشاور۔26مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ جائے ،وزرات عظمیٰ خوابوںاوردھرنوںکی نہیںکارکردگی کی بدولت ملتی ہے، ہری پور کے غیور عوام نے ایک بار پھر بلے کو توڑ کر شیر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ ہم ہری پور کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر …
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے، امیر مقام

مزید خبریں
پشاور۔26مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ جائے ،وزرات عظمیٰ خوابوںاوردھرنوںکی نہیںکارکردگی کی بدولت ملتی ہے، ہری پور کے غیور عوام نے ایک بار پھر بلے کو توڑ کر شیر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ ہم ہری پور کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا۔ وہ ہری پور میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئرنائب صدر پیر صابر شاہ ، سابق صوبائی وزیر قاضی اسد ، ممبر قومی اسمبلی بابر نواز اور ممبر صوبائی اسمبلی گوہر نواز نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو 50 ہزار سے شکست دینے پر بابر نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کے اوسان خطا ہو چکے ہیں انشاءاللہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو بری طرح شکست کا سامنا ہو گا ۔ پاکستان اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم بن چکے ہیں








