وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست متوازن بجٹ پیش کردیا ہے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو خصوصی توجہ دی گئی ہے، کاشتکاروں کو مراعات دی جارہی ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست متوازن بجٹ پیش کردیا ہے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو خصوصی توجہ دی گئی ہے، کاشتکاروں کو مراعات دی جارہی ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بیواﺅں کی پنشن اور ان کے قرضوں کی معافی کی سہولت دی گئی ہے۔ تنخواہ دار اور پنشن دار طبقے کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے جو اس بجٹ کو ہر لحاظ سے ممتاز بجٹ بناتا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کے لئے خوشیوں کا سال ہے۔ تاجر کسان، مزدور، تخواہ دار، صنعتکار اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بجٹ سے ریلیف حاصل کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply