اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت نے ایک وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی سربراہی میں پانچواں بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کا حجم 5 ہزار 310 ارب روپے ہے، پہلی دفعہ پاکستان کی معیشت کا حجم 300ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا، دفاعی بجٹ میں 79 ارب روپے کا اضافہ، ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 4013 …
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت نے ایک وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی سربراہی پانچواں بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت نے ایک وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی سربراہی میں پانچواں بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کا حجم 5 ہزار 310 ارب روپے ہے، پہلی دفعہ پاکستان کی معیشت کا حجم 300ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا، دفاعی بجٹ میں 79 ارب روپے کا اضافہ، ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 4013 ارب روپے لگایا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2010ءکا 50 فیصد ایڈہاک الاﺅنس ضم کرتے ہوئے اس پر 10 فیصد اضافہ کیا گیا ،مجموعی مالی محصولات کا تخمینہ 5,310 ارب روپے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 4,013 روپے ہے، ترسیلات زر کا تخمینہ 837 ارب 80 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جنوبی کوریا کے تعاون سے 6 ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد میں آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جائے گا،زراعت، صنعت، برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر مراعات کا اعلان کیا گیا ہے، بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت سماجی تحفظ کے شعبوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کیلئے ضرب عضب سپیشل الاﺅنس کے طور پر 10 فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ نے قوم سے اپیل کی کہ وہ معاشی وژن کے حصول کیلئے یکجا اور یکسو ہو کر آگے بڑھے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2017-18ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب وزیراعظم اور وزیرخزانہ مسلسل پانچواں بجٹ پیش کر رہے ہیں، یہ چیز مضبوط جمہوریت کی عکاسی کرتی ہے جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے، میں بڑی عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھ ناچیز کو یہ موقع دیا۔اس موقع پر انہوں نے گزشتہ چار سال کی معاشی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔








