پاکستان،افغانستان اور چین کا سہ فریقی عملی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور چین نے خطے میں امن اور علاقائی اقتصادی استحکام کیلئے سہ فریقی عملی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز بیجنگ میں منعقدہ چین افغانستان پاکستان سہ فریقی عملی تعاون سے متعلق مذاکرات کے پہلے مرحلے کے دوران طے پایا گیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تینوں فریقین نے دوستانہ ماحول میں سہ …

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور چین نے خطے میں امن اور علاقائی اقتصادی استحکام کیلئے سہ فریقی عملی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز بیجنگ میں منعقدہ چین افغانستان پاکستان سہ فریقی عملی تعاون سے متعلق مذاکرات کے پہلے مرحلے کے دوران طے پایا گیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تینوں فریقین نے دوستانہ ماحول میں سہ فریقی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور تعاون کیلئے عملی اقدامات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزارت خارجہ امور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان ،چینی وزارت خارجہ امور کے ڈی جی زیاو جیان اور افغان وزارت خزانہ کے ڈی جی خالد پائیندہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

Leave a Reply