اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ، 2010ءکے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کے بعد لگایا جائے گا۔ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کے ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں میں ضم کیا …
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ، سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ، 2010ءکے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کے بعد لگایا جائے گا۔ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کے ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں میں ضم کیا جائے جس کے پیش نظر حکومت نے 2010ءکے 50 فیصد ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے اس پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا ہے۔








