بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین نے ایرو سپیس اور دفاعی کمپنی ٹی سی او ایم لمیٹڈ پارٹنرشپ سمیت 10 امریکی کمپنیوں کو ملک کی ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل کرنے اور ان کے خلاف متعلقہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ شنہوا نے وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ منگل سے چین مذکورہ کمپنیوں کو چین سے متعلق درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے …
چین نے 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا

مزید خبریں
بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین نے ایرو سپیس اور دفاعی کمپنی ٹی سی او ایم لمیٹڈ پارٹنرشپ سمیت 10 امریکی کمپنیوں کو ملک کی ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل کرنے اور ان کے خلاف متعلقہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔
شنہوا نے وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ منگل سے چین مذکورہ کمپنیوں کو چین سے متعلق درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکے گا اور ان کمپنیوں پر ملک کے اندر نئی سرمایہ کاری کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے۔








