اسلام آباد ۔ 28مئی(اے پی پی)عالمی بینک نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا ہے ۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2016-17ءکے مطابق عالمی بینک کے بین الاقوامی ترقی کے شعبہ نے اپنے سالانہ جائزے میں بی آئی ایس پی کو مجموعی طور پر اے گریڈ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءمیں بی آئی ایس …
عالمی بینک نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو انتہائی اطمینان بخش قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28مئی(اے پی پی)عالمی بینک نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا ہے ۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2016-17ءکے مطابق عالمی بینک کے بین الاقوامی ترقی کے شعبہ نے اپنے سالانہ جائزے میں بی آئی ایس پی کو مجموعی طور پر اے گریڈ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءمیں بی آئی ایس پی کا بجٹ 70ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کیلئے 115ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جس سے انکم سپورٹ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں گے اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔








