ویمنز پریمیئر لیگ کا16واں میچ (جمعرات کو )کھیلا جائے گا

نئی دہلی۔5مارچ (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن بھارت میں جاری ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں دو دن آرام کے بعد کل (جمعرات کو )مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں یوپی واریئرز …

نئی دہلی۔5مارچ (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن بھارت میں جاری ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ویمنز پریمیئر لیگ میں دو دن آرام کے بعد کل (جمعرات کو )مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں یوپی واریئرز اور ممبئی انڈینز کی خواتین ٹیمیں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ سٹیڈیم، لکھنؤکے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

یوپی واریئرز کی ویمنز ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر دپتی شرما لیڈ کریں گی جبکہ ممبئی انڈینز کی ویمنز ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر ہرمن پریت کور کریں گی۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔رائل چیلنجرز بنگلور کی ویمنز ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ویمنز پریمیئر لیگ خواتین کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں دہلی کیپٹلز،گجرات جائنٹس،ممبئی انڈینز،دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریرزشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 22میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں