ریاض ۔5مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں90 ہزار ڈرائی فوڈ پیکٹس روزہ داروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔سبق نیوز کے مطابق امیرہ صیتہ بنت عبدالعزیز آل سعود وقف کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کو یومیہ بنیاد پر افطاری کرانے کا اہتمام کیا جارہاہے۔ وقف کی انتظامیہ نے مسجد النبوی میں افطاری تقسیم کے لیے 60 مرد و خواتین رضاکاروں کو تعینات کیا ہے جو روزانہ ایک سو چائے …
سعودی عرب میں زائرین کو 90 ہزار ڈرائی فوڈ پیکٹس روزہ داروں میں تقسیم کیے جائیں گے

مزید خبریں
ریاض ۔5مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں90 ہزار ڈرائی فوڈ پیکٹس روزہ داروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔سبق نیوز کے مطابق امیرہ صیتہ بنت عبدالعزیز آل سعود وقف کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کو یومیہ بنیاد پر افطاری کرانے کا اہتمام کیا جارہاہے۔
وقف کی انتظامیہ نے مسجد النبوی میں افطاری تقسیم کے لیے 60 مرد و خواتین رضاکاروں کو تعینات کیا ہے جو روزانہ ایک سو چائے اور 100 سعودی قہوہ کے تھرماس کے علاوہ تین ٹن اعلی معیار کی بادام والی کھجوریں تقسیم کرتی ہیں۔
امیرہ صیتہ وقف کی جانب سے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں یومیہ 3 ہزار سے زائد اشیائے خورونوش کے پیکٹس بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔منصوبے کے تحت ماہ صیام میں 90 ہزار سے زائد ڈرائی فوڈ پیکٹس روزہ داروں میں تقسیم کئےجائیں گے۔








