برسلز ۔5مارچ (اے پی پی):صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئےیورپی ممالک نے یوکرین کے لیے 20 بلین یورو کے فوجی امداد کے نئے پیکج کی تیاری روک دی ۔امریکی اخبار ’’پولیٹیکو‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک مسودہ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یونین نے ہنگری کے اعتراض کی وجہ سے بلاک کے خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے …
یورپی ممالک نے یوکرین کے لیے 20 بلین یورو کا نیا فوجی امدادی پیکج روک دیا

مزید خبریں
برسلز ۔5مارچ (اے پی پی):صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئےیورپی ممالک نے یوکرین کے لیے 20 بلین یورو کے فوجی امداد کے نئے پیکج کی تیاری روک دی ۔امریکی اخبار ’’پولیٹیکو‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک مسودہ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یونین نے ہنگری کے اعتراض کی وجہ سے بلاک کے خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے اہلکار کایا کالس کے تجویز کردہ نئے پیکیج کو روک دیا تھا۔
مسودے میں اشارہ کیا گیا ہے کہ فوجی امداد کی نئی فراہمی سے متعلق آئٹم اس متن سے غائب ہے جو یورپی یونین کے ممالک کے نمائندوں کو غور کے لیے پیش کیا گیا تھا۔باخبر ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ یہ تبدیلیاں اس وقت ہوئی ہیں جب بوڈاپیسٹ نے یونین ممالک کے نمائندوں کی آخری میٹنگ کے دوران دستاویز کے سابق ورژن کے خلاف اپنا ویٹو استعمال کیا۔
یہ پیش رفت وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کی شام کیف کے لیے امریکی فوجی امداد کو منجمد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی ہے کہ امداد منجمد کرنے کا فیصلہ عارضی تھا اور اس سے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والی فوجی امداد متاثر ہوئی ، یوکرین کو اس کا بڑا حصہ پہلے ہی مل چکا تھا۔








