لاہور۔28 مئی (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پنجاب ہاوس، اسلام آباد میںراولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی-وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان ، شاہدخاقان عباسی ، شیخ آفتاب احمد،مریم اورنگزیب، ایم این اے حمزہ شہباز اوردیگراراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ، عوام کی فلاح و بہبودکے پروگراموں ، کسان پیکیج ، گندم …
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پنجاب ہاوس، راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔28 مئی (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پنجاب ہاوس، اسلام آباد میںراولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی-وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان ، شاہدخاقان عباسی ، شیخ آفتاب احمد،مریم اورنگزیب، ایم این اے حمزہ شہباز اوردیگراراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ، عوام کی فلاح و بہبودکے پروگراموں ، کسان پیکیج ، گندم خریداری مہم ، خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ، امن عامہ اور دیگر فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صدق دل سے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہیںاور یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست، فلاحی و ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو گی اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کمی ہو گی-انہوںنے کہا کہ شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے اور حکومت ترقیاتی و معاشی انقلاب کے روڈ میپ پر عمل پیرا ہے- توانائی کے منصوبے وقت مقررہ سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں،جن سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہو رہا ہے ۔ افواج پاکستان ،رینجرز، پولیس اور شہریوںکی قربانیوں سے ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا ہے اورملک امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔








