چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری سے منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالہ کئے ہیں تاکہ انہیں میسرز شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین میں تقسیم کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان سے ملاقات کے دوران 43 ملین روپے کا چیک ان کے حوالہ کیا۔ نیب …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالہ کئے ہیں تاکہ انہیں میسرز شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین میں تقسیم کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان سے ملاقات کے دوران 43 ملین روپے کا چیک ان کے حوالہ کیا۔ نیب نے الحمراءپرائیویٹ لمیٹڈ اور ایڈن بلڈر پرائیویٹ لمیٹڈ کی موجودہ انتظامیہ سے اب تک 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالے کئے ہیں۔ نیب راولپنڈی نے ایڈن بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور الحمراءپرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں مذکورہ کمپنیوں کی انتظامیہ سے 1832.168 ملین روپے اصل رقم کے ساتھ 573.412 روپے منافع کی وصولی کی یقین دہانی حاصل کی ہے۔ اس کیس میں ان کمپنیوں کی سابقہ انتظامیہ نے شاہین فاﺅنڈیشن کو دھوکہ دیا اور اپنے منصوبوں میں 700 پلاٹ بک کرکے 1258 ملین روپے وصول کئے۔

Leave a Reply