نیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد غیر رسمی تعلیم کا فروغ اور منسلک افراد کی استعدادکاری اور اساتذہ کی بہترین تربیت ہے، چیئر پرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم خان

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئر پرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے نیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد غیر رسمی تعلیم کا فروغ اور پیشے سے منسلک افراد کی استعدادکاری اور اساتذہ کی بہترین تربیت ہے۔کمیشن ممبران کے 46 میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن این سی ایچ ڈی نے کہا کہ ملک …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئر پرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے نیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد غیر رسمی تعلیم کا فروغ اور پیشے سے منسلک افراد کی استعدادکاری اور اساتذہ کی بہترین تربیت ہے۔کمیشن ممبران کے 46 میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن این سی ایچ ڈی نے کہا کہ ملک کا پہلا نیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فعال ہو گیا ہے اور اس ادارے نے باقاعدہ طور پر غیر رسمی تعلیم سے منسلک ماسٹر ٹریننرز کی تربیت کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جو بہت کامیاب ثابت ہوئی۔ اس ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی جدید اور بہترین خاص طور پر کثیر التعداد الجماعتی طریقہ ءتدریس پر تربیت تھا جس کی ہمارا ادارہ بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر رسمی تعلیم کے فروغ اور اس سے مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ کو کثیر التعداد الجماعتی تدریس پر تربیت دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 5 کروڑ 70 لاکھ افراد کا ان پڑھ ہونا اور 2 کروڑ 26 لاکھ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا ہم سب کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ ہمارا اولین فریضہ ہے کہ ہم انہیں خواندہ بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ادارے اور تربیتی ورکشاپ کا مقصد جدید طریقے سے غیر رسمی تعلیم اور مختلف درجہ اورعمر کے بچوں کو اکٹھا پڑھانے کے عمل کو سرانجام دیناہے۔ انہوںنے کہا کہ اس خصوصی صلاحیت کےلئے ہم نے اسی شعبے کے ماہرین کو اکٹھا کیا ہے تاکہ غیر رسمی تعلیم کے لئے ملک کے پہلے نیشنل ٹریننگ انسٹیٹویٹ کی بنیاد رکھی جاسکے۔

Leave a Reply