اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو کے پی کے میں لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر منا لیا، معاملہ کو (آج) منگل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی پر تحریک انصاف نے دھرنا ختم کر دیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے …
وزیر مملکت عابد شیر علی کی تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو کے پی کے میں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو کے پی کے میں لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر منا لیا، معاملہ کو (آج) منگل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی پر تحریک انصاف نے دھرنا ختم کر دیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی علی محمد خان، مراد سعید اور نقیب اﷲ خان نے کے پی کے میں 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے مین گیٹ نمبر 1 پر علامتی دھرنا دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت عابد شیر علی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں نے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ (آج) منگل کو مل بیٹھ کر اس حوالہ سے معاملات حل کر لیں گے۔ وزیر مملکت کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج ختم کر دیا۔








