وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی ہے اور عام آدمی پر بے جا ٹیکسز بھی نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال زراعت میں بھی 3 فیصد بہتری آئی ہے جو آئندہ سال مزید بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جا ئے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2013ءمیں جب ہم نے اقتدار سنبھالا ملک میں 16,16گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن ہماری حکومت کے موثر و کارآمد اقدامات کی بدولت آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے اور صنعتی زونز کو تو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply