اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے پیر کے روز ایچ ای سی وژن 2025ءسے متعلق مشاورتی کانفرنس منعقد کی جس میں ماہرین نے اعلٰی تعلیم کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مرتب کردہ وژن کے بارے میںمشاورت کی اور اپنی آراءکا اظہا ر کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر تعلیم …
ایچ ای سی وژن 2025ءسے متعلق مشاورتی کانفرنس منعقد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے پیر کے روز ایچ ای سی وژن 2025ءسے متعلق مشاورتی کانفرنس منعقد کی جس میں ماہرین نے اعلٰی تعلیم کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مرتب کردہ وژن کے بارے میںمشاورت کی اور اپنی آراءکا اظہا ر کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی، ایچ ای سی کے چیئرمےن ڈاکٹر مختار احمد، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ارشد علی وائس چانسلرز اور دیگر ماہرین تعلیم اورانڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد وژن 2025ءسے متعلق قابل عمل اقدامات پر مشاورت کرنا تھا تاکہ ایچ ای سی گزشتہ 15 سالہ کامیابیوں کو مستحکم بنا سکے اور اصلاحاتی عمل اس درجہ میں داخل ہو جہاں سرمایہ دانش پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ یہی علم پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے والا راستہ ہے۔ ایچ ای سی وژن 2025ءایک جامع دستاویز ہے جس کا محور نہ صرف کامیابیوں کو برقرار رکھنا ہے بلکہ اعلیٰ تعلیم شعبے کی ترقی کو پاکستان کے وژن 2025ءکے اہداف سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ وژن ڈاکٹر مختار احمد کی قیادت میںماہرین تعلیم، ایچ ای سی کی بانی شخصیات اور پالیسی ساز اداروں سے مشاورت اور کافی سوچ و بچار کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے ملکی معیشت کو علم پر مبنی معیشت بنانے میں معیاری اعلٰی تعلیم کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چوتھے انڈسٹریل انقلاب کے دور میں داخل ہو چکی ہے جس میں مصنوعی ذہانت، نینو ٹیکنالوجی، بائیو ٹےکنالوجی، آٹومیشن اور روبوٹکس اور بگ ڈاٹا کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کا بہت اہم کردار ہے ۔








