اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر لاہور اور ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا اور فیصل آباد کا سافٹ افتتاح کریں گے۔ ترجمان وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے بتایا کہ نادرا میگا سنٹر لاہور جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں درخواست گزاروں کے لئے 48کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ یہ میگا سنٹر چوبیس …
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر لاہور ، ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا ، فیصل آباد کا افتتاح کریں گے، ترجمان وزارتِ داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر لاہور اور ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا اور فیصل آباد کا سافٹ افتتاح کریں گے۔ ترجمان وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے بتایا کہ نادرا میگا سنٹر لاہور جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں درخواست گزاروں کے لئے 48کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ یہ میگا سنٹر چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کرے گا جس میں 3500ےومیہ درخواستیں پراسس کی جائیں گی۔ اس میگا سنٹر میں چار سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس سنٹر میں عمر رسیدہ افراد کی سہولت کے لئے چار مخصوص کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ دیگر علاقوں کے علاوہ داتا گنج بخش ٹاﺅن، راوی ٹاﺅن اور شالیمار ٹاﺅن کے مکین اس سنٹر سے مستفید ہوں گے۔ ایگزیکیٹو پاسپورٹ آفس سرگودھا میںچھ کاﺅنٹرز پرچالیس سے ساٹھ درخواستیں پراسس جبکہ فیصل آباد ای پی او میں ساٹھ سے اسی درخواستیں یومیہ کی بنیاد پرپراسس کی جائیں گی۔








