دو ہزار دوکے بعد کا ریکارڈ نکلوا کر دیکھا ہے‘ ،سپیکر سردار ایاز صادق

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرح اپوزیشن کا نکتہ نظر بھی براہ راست عوام تک جانا چاہیے‘ گزشتہ روز بجٹ پر بحث شروع کرنے کی بجائے ہمارے واک آﺅٹ کے بعد اجلاس ملتوی کرکے بات چیت سے مسئلہ حل ہو سکتا تھا‘ ہم نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو بحال کرایا …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرح اپوزیشن کا نکتہ نظر بھی براہ راست عوام تک جانا چاہیے‘ گزشتہ روز بجٹ پر بحث شروع کرنے کی بجائے ہمارے واک آﺅٹ کے بعد اجلاس ملتوی کرکے بات چیت سے مسئلہ حل ہو سکتا تھا‘ ہم نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو بحال کرایا ہے‘ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا ہے‘ پانچ سال حکومت کرنا ان کا حق ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے 2002ءسے آج تک کا ریکارڈ نکلوا کر دیکھا ہے‘ صرف 2015ءمیں ایک بار قائد حزب اختلاف کی تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوئی۔

Leave a Reply