کیلیفورنیا۔11مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ 26 سالہ ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 26 سالہ اطالوی حریف ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو …
ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
کیلیفورنیا۔11مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
26 سالہ ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 26 سالہ اطالوی حریف ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں 26 سالہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ اطالوی حریف ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو سٹریٹ سیٹس می1-6 اور 2-6سے شکست دے کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں ان کا مقابلہ برطانوی حریف ٹینس سٹار ونی کارٹل سے ہوگا۔ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے بھی تیسری رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے تیسرے رائونڈ میچ میں یونانی حریف کھلاڑی ماریا سکاری کو 6-7(1-7) اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









