وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا مسلسل دوسرے روز اجلاس

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا مسلسل دوسرے روز اجلاس، وزیراعظم کی گردشی قرضوں کی تھرڈ پارٹی آڈیٹر سے دوبارہ تصدیق اور توانائی کے شعبہ میں فیصلہ سازی کے عمل میں صوبائی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا ذاتی طور پر جائزہ …

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا مسلسل دوسرے روز اجلاس، وزیراعظم کی گردشی قرضوں کی تھرڈ پارٹی آڈیٹر سے دوبارہ تصدیق اور توانائی کے شعبہ میں فیصلہ سازی کے عمل میں صوبائی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کیلئے منگل کو مسلسل دوسرے روز کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ موجودہ استعداد سے مکمل استفادہ کیلئے تفصیلی طور پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اگلے 12 سے لے کر 36 ماہ تک بجلی کی طلب اور موجودہ و زیر تکمیل پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کے حوالہ سے درست اور حقیقی اعداد و شمار مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے گردشی قرضوں کی تھرڈ پارٹی آڈیٹر سے دوبارہ تصدیق کی بھی ہدایت کی تاکہ ایندھن کی قیمت، لائن لاسز اور دیگر عوامل کی وجہ سے کلیمز کا تعین کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے بجلی اور توانائی کے شعبہ میں فیصلہ سازی کے عمل میں صوبائی نمائندوں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور دیگر سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply