پیمرا نے رمضان نشریات گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نو ٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیو زکو اسلام آبا د ہائیکورٹ اور پیمرا کی طرف سے جاری کردہ رمضان نشریات گائیڈ لائنز(ہدایت نامہ) کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نو ٹس جاری کرتے ہوئے 3 یوم میں جواب طلب کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز پر 28 مئی کو شام 8 بجے رمضان ٹرانسمیشن کے …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیو زکو اسلام آبا د ہائیکورٹ اور پیمرا کی طرف سے جاری کردہ رمضان نشریات گائیڈ لائنز(ہدایت نامہ) کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نو ٹس جاری کرتے ہوئے 3 یوم میں جواب طلب کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز پر 28 مئی کو شام 8 بجے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کوئیز/ تفریحی پروگرام ”جیتو پاکستان“ نشر ہوا ۔ مذکورہ پروگرام پیمر ا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے پیرا 5 (p) کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کے مطابق رمضان نشریات کے دوران تفریحی/کوئیز پروگرام رات 9 بجے کے بعد نشر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔رمضان نشریات ہدایت نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کیا گیا تھا ۔ پیمرا قوانین کی مذکورہ خلاف ورزی پر اے آر وائی نیوز انتظامیہ کو 2جون تک وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے مزید برآں چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دی گئی تاریخ اور وقت پر ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کیا گیا ہے۔ حکم عدولی کی صور ت میں یکطرفہ کارروائی کی جائیگی۔

Leave a Reply