راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی 20 کپ 14 مارچ سے شروع ہو گا جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 39 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ تین شہروں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 94 لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو …
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی 20 کپ 14 مارچ سے شروع ہو گا
راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی 20 کپ 14 مارچ سے شروع ہو گا جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 39 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ تین شہروں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 94 لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 25 لاکھ روپے روپے ملیں گے۔ 18 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی ریجن (بلوز) لاہور ریجن (وائٹس ) لاڑکانہ ریجن، پشاور ریجن اور کوئٹہ ریجن کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کراچی ریجن (وائٹس ) کو بہاولپور ریجن، لاہور ریجن ( بلوز ) ، ڈیرہ مراد جمالی اور اسلام آباد ریجن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گروپ سی میں ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، حیدرآباد ریجن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ گروپ ڈی میں اے جے کے ریجن، فاٹا ریجن، ملتان ریجن اور سیالکوٹ ریجن ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 26 مارچ بروز بدھ کو اسی مقام پر ہوں گے جبکہ فائنل 27 مارچ کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد میں ہونے والے میچز جس میں کراچی وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان افتتاحی میچ بھی شامل ہے، شام 7 بجے کھیلے جائیں گے جبکہ اسی دن دوسرا میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔ لاہور اور ملتان میں ہونے والے میچز میں پہلی گیند شام 4.30 بجے کرائی جائے گی جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔









