کراچی ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 1.130 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.979 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 1.130 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 4680 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 1.130 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 1.130 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.979 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 1.130 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 4680 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 336.418 ملین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 316.905 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 284.311 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 123.254 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 38.814 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 20.936 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 8.030 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.701 ملین روپے رہی۔








