ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ کا اے ڈی آرٹس حصہ اول کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 74.06 فیصد رہا

ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو سید احسان اللہ شاہ راشدی نے اے ڈی آرٹس (حصہ اول) کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ امتحان یونیورسٹی سے ملحق کالجوں میں دسمبر 2025ء میں لیے گئے تھے

حیدرآباد۔ 17 جون (اے پی پی):ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو سید احسان اللہ شاہ راشدی نے اے ڈی آرٹس (حصہ اول) کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ امتحان یونیورسٹی سے ملحق کالجوں میں دسمبر 2025ء میں لیے گئے تھے۔ ناظم سالانہ امتحانات سید احسان اللہ شاہ راشدی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 11242 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 8326 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔

اس طرح مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 74.06 فیصد رہا۔ کنٹرولر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 487 امیدوار غیر حاضر رہے، جبکہ 1776 امیدوار ناکام ہوئے۔ اس کے علاوہ 406 امیدواروں کے نتائج کنڈکٹ برانچ سے متعلق معاملات کے باعث روکے گئے ہیں، نیز 173 امیدواروں کے نتائج رزلٹ پینڈنگ کیس (آر پی سی) کے تحت رکھے گئے ہیں جبکہ 74 امیدواروں کو الاؤڈ ٹو پروسیڈ کیس (اے پی سی) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں