حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور میونسپل کمشنر ظہور احمد لاکھن کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور بجلی تنصیبات کی منتقلی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا
حیسکو چیف کا حیدرآباد میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بجلی تنصیبات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 17 جون (اے پی پی):حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور میونسپل کمشنر ظہور احمد لاکھن کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور بجلی تنصیبات کی منتقلی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
حیسکو ترجمان کے مطابق وفد نے آٹو بھان روڈ، گھانگھرا موری اور بے نظیر فلائی اوور سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا، جہاں ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کے پولز، 11 کے وی فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور دیگر تنصیبات کی منتقلی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر فیض اللہ ڈاہری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بجلی تنصیبات کی منتقلی کا کام حفاظتی اصولوں اور مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔








