ناقص موبائل فروخت کرنے والے دوکاندار اپنا قبلہ درست کریں،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا ہے کہ ناقص مصنوعات خاص طور پر ناقص موبائل فروخت کرنے والے دوکاندار اپنا قبلہ درست کریں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ/وزیر آباد چوہدری محمد فاروق

گوجرانوالہ۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا ہے کہ ناقص مصنوعات خاص طور پر ناقص موبائل فروخت کرنے والے دوکاندار اپنا قبلہ درست کریں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ/وزیر آباد چوہدری محمد فاروق نے پریس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک پندرہ سالہ نوجوان صارف نے درخواست دی کہ دوکاندار نے اپنی چکنی چپٹی باتوں سے مطمئن کر کے مجھے ناقص موبائل فروخت کیا اور سیکنڈ ہینڈ موبائل کی طے شدہ قیمت مبلغ 32 ہزار روپے وصول کی، گھر جا کر جب موبائل چلایا تو اس نے کام نہ کیا، جب دوکاندار سے شکایت کی تو وہ نہ مانا، اس کے بعد میں نے اتھارٹی کے سامنے شکایت درج کروائی اور میرا مسئلہ فوراً حل ہو گیا اور مجھے 32 ہزار روپے واپس مل گئے اور دوکاندار کا ناقص موبائل اسے واپس کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے صارف دوست ویژن کے مطابق اور سیکرٹری فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید، ڈی جی انفورسمنٹ پرائسز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن فلائٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی اور کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن محمد علی کی خصوصی ہدایات پر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ/وزیر آباد دو نمبر کرنے والے فیکٹری مالکان اور دوکانداروں کے خلاف برسرپیکار ہے اور شبانہ روز کارروائیاں کر کے ضلع گوجرانوالہ کو پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے یہ ضروری ہے کہ صارفین رسید لازمی حاصل کریں۔ اس کے علاوہ کنزیومر پروٹیکشن ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن درخواستیں بھی دائر کریں، صارف کے حقوق کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

 

مزید خبریں