اسلام آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب )ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کے مطابق چینی کی عدم فراہمی پر میسرز حق باہو شوگر ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ریاض قدیر بٹ،بینک افسران کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات پر قومی خزانے کو 195.217 ملین روپے کا نقصان پہنچا نے پرڈائریکٹر میسرزا یس بی ہوزری فیکٹری پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد شہناز اکرام کےخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب )ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کے مطابق چینی کی عدم فراہمی پر میسرز حق باہو شوگر ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ریاض قدیر بٹ،بینک افسران کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات پر قومی خزانے کو 195.217 ملین روپے کا نقصان پہنچا نے پرڈائریکٹر میسرزا یس بی ہوزری فیکٹری پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد شہناز اکرام کےخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے ، غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی خریداری اور تقسیم میں بدعنوانی پر پاکستان سٹیٹ آئل کے افسران کے خلاف انوسٹیگیشن ، 1200 غیر قانونی بھرتیوں پرڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی منظور قادر، غیر قانونی بھرتیوں پرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے افسران، کابینہ ڈویژن کی پابندی کے باوجود 86 ایمپورٹڈ گاڑیوں کی خریداری پر نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی انتظامیہ ، مشتبہ رقوم کی منتقلی پراسسٹنٹ کمشنر منسٹری آف لیبر ویلفیئر حکومت سندھ فوزیہ شاہ جیلانی اور آفتاب حسین شاہ اراضی کے ریکارڈ میں ردوبدل اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ بلوچ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز یونائیٹڈ انجینئرز اور کنٹریکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور احسان اللہ چٹھہ کی 29.850 ملین روپے اور این ٹی سی کے افسران اور میسرز یونائیٹڈ کنٹریکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمے میں ظہیر عالم شیخ کی 2.495 ملین روپے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔








