وفاقی وزیرانجینئر خرم دستگیر خان کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”سچ تو یہ ہے“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”سچ تو یہ ہے“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی ہے اور عام آدمی پر کوئی بے جاءٹیکسز بھی نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں اور وہاں اپنا کاروبار کر رہے ہیں جنہیں استثنیٰ حاصل ہے لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف کو بھی قانونی و آئینی طور پر استثنیٰ حاصل تھا لیکن انہوں نے یہ استثنیٰ حاصل نہیںکیا اور خود کو عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کیا اور پھر سرخرو بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو یہ امید ہے کہ سپریم کورٹ نے جو جے آئی ٹی بنائی ہے وہ اپنی تحقیق شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کرے تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے سیاسی مخالفین کے تمام تر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے جوابات بھی دے رہی ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی کوشاں ہے۔

Leave a Reply