اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن کے امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں بجٹ سے متعلق تمام امور، وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کو سمیٹنے اور فنانس بل 2017ءکو کامیابی سے پیش کرنے پر فنانس ڈویژن کے تمام آفیسرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بجٹ کی بروقت اور کامیاب …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن کے امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن کے امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں بجٹ سے متعلق تمام امور، وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کو سمیٹنے اور فنانس بل 2017ءکو کامیابی سے پیش کرنے پر فنانس ڈویژن کے تمام آفیسرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بجٹ کی بروقت اور کامیاب تیاری پر وزارت خزانہ کی ٹیم کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جاری بجٹ سیشن کامیابی سے مکمل ہو جائے گا اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کی جانب سے آنے والی تمام تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا اور انہیں بجٹ کی حتمی منظوری سے ان پر غور کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کا خیال رکھا گیا ہے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح موجودہ حکومت نے اس سال بھی بجٹ کی تیاری کے دوران سٹیک ہولڈرز اور مختلف ماہرین سے جامع مشاورت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے خزانہ ڈویژن کے افسران پر زور دیا کہ جاری مالی سال کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے وہ تمام کوششوں کو بروئے کار لائیں اور محنت جاری رکھیں۔ اجلاس میں فنانس سیکرٹری، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور مالیات کی وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








