اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے مطلوبہ کاغذات لے کر آئے اور تمام جوابات دے دیئے۔ انہوں نے …
وزیراعظم اوران کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے مطلوبہ کاغذات لے کر آئے اور تمام جوابات دے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق جے آئی ٹی کے جن ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ان اراکین کو ازخود اس ٹیم سے علیحدہ ہوجانا چاہئے تھا تاکہ شفاف ٹرائل کے مواقع فراہم ہوسکیں، اسی میں ملک وقوم کی بہتری ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انشاءاللہ فیصلہ قانون اورانصاف کے عین مطابق ہوگا۔ ہم بطور مسلم لیگی کارکن حسین نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عرف مفرور خان جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔ مفرور خان عدالت میں دستاویزی ثبوت اور شواہد دینے میں ناکام رہے ہیں۔ عمران خان منی لانڈرنگ کی ٹریل نہیں دے سکے۔ ان کا راشدی خط جعلسازی کا نمونہ ہے۔ جبکہ مفرور خان کے راشد بینک اکاﺅنٹ میں گڑبڑ ہے۔








