پاک بحریہ کا جہاز امدادی اشیاءلیکر کولمبو پورٹ لنگر انداز ہو گیا، پاکستان کے ہائی کمشنر نے امدادی اشیاءسری لنکن وزیر خارجہ کے حوالے کیں

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کا بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی اشیاءلیکر کولمبو پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا۔ کولمبو سے موصول ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر سرفراز احمد خان سپرا نے کولمبو پورٹ پر امدادی اشیاءسری لنکا کے وزیر خارجہ کے حوالے کیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے بروقت …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کا بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی اشیاءلیکر کولمبو پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا۔ کولمبو سے موصول ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر سرفراز احمد خان سپرا نے کولمبو پورٹ پر امدادی اشیاءسری لنکا کے وزیر خارجہ کے حوالے کیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے بروقت اور قابل قدر امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے آپس میں برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ روایت ہے کہ دونوں مشکل وقت میں ایک دوسرے کی امداد کو پہنچنتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز سپرا نے کہا کہ سری لنکا پر کسی بھی مشکل وقت میں حکومت پاکستان اور اسکے عوام پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستانی جہاز پی این ایس ذوالفقار خشک خوراک، ادویات، خیمے اور دیگر ضروری اشیاءلے کر سری لنکا پہنچا ہے اور یہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں بھی حصہ لے گا، جس کیلئے چھوٹی کشتیاں اور میڈیکل ٹیمیں بھی ہمراہ ہیں۔

Leave a Reply