وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر اعتراضات اور تحفظات کے باوجود حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور 5 سے 6 گھنٹے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دئیے، حسین نواز کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق افواہ پھیلائی گئی ایسا کچھ نہیں ہوا، ایمبولینس حسین نواز …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر اعتراضات اور تحفظات کے باوجود حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور 5 سے 6 گھنٹے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دئیے، حسین نواز کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق افواہ پھیلائی گئی ایسا کچھ نہیں ہوا، ایمبولینس حسین نواز کےلئے نہیں آئی تھی،انصار عباسی کی خبر پر سپریم کورٹ نوٹس لے، جے آئی ٹی کے خطوط لیک ہونا باعث تشویش ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف سے مرحوم والد اور 30 سال پرانا حساب مانگنے والے اپنا 10 سال پرانا حساب بھی نہیں دے پائے، آج کے دن الیکشن کمیشن‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت اور سپریم کورٹ میں عمران خان کے لئے آوازیں لگائی گئیں لیکن عمران خان کہیں بھی پیش نہیں ہوئے، طارق شفیع کا بیان حلفی حقائق پر مبنی ہے۔ وہ منگل کو رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملہ پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی یا کمیشن بنانے کیلئے خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شروع دن سے ہی الزامات کی برسات کر دی، کبھی وہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے تو کبھی پاناما لیکس اور ڈان لیکس کا سہارا لیتے رہے لیکن انہیں کسی طرف سے بھی کامیابی نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت میں نہ کبھی ان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا اور نہ ہی استثنیٰ مانگا، عدالت نے جو بھی دستاویزات مانگی ہیں بشمول 1935ءکا حساب بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہر موقع پر قانون کی مکمل پاسداری کی۔

Leave a Reply