دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بننی چاہیئے،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف جے آئی ٹی بھی بننی چاہیئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف جے آئی ٹی بھی بننی چاہیئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایف بی آر کے چیف سمیت الیکشن کمیشن پر الزامات لگا چکے ہیں‘ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کی پاسداری کرتی ہے اور اگر ہم شواہد کے ساتھ کوئی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم بے جا تنقید کرتے ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے اراکین سمیت نجم سیٹھی، الیکشن کمیشن، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ پر بے جا الزام تراشی پر ان سب سے معافی مانگنا ہو گی۔

Leave a Reply