اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی حکومت لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی لوگوں کی یہ خدمت جاری رہے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت …
حکومت لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہی ہے ، مستقبل میں بھی یہ خدمت جاری رہے گی،مائزہ حمید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی حکومت لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی لوگوں کی یہ خدمت جاری رہے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت گوادر بندرگاہ، میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور دیگر میگا منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور معاشی استحکام لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک نے ترقی کی ہے اور ہمارے حالیہ دور حکومت میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ عناصر جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بلاوجہ تنقید کرتے ہیں انہیں ملکی ترقی و خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقید کرنے والوں کی باتوں پر کان دھرے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ہماری قیادت کا تو مشن ہی عوامی خدمت ہے جسے ہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔








