اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں پارلیمنٹ کے باہر مشترکہ اپوزیشن اسمبلی کیوں لگا رہی ہے، صرف سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان فاٹا اصلاحات کے حوالے سے 100 فیصد اتفاق رائے چاہتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون جاری …
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں پارلیمنٹ کے باہر مشترکہ اپوزیشن اسمبلی کیوں لگا رہی ہے، صرف سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان فاٹا اصلاحات کے حوالے سے 100 فیصد اتفاق رائے چاہتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون جاری ہے، تناﺅ پیدا کرنے کا موقع نہ انہوں نے دیا اور نہ میں نے دیا۔ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی گاڑی اور میری گاڑی کے حادثہ کی اطلاعات درست نہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، اس میں تمام طبقات کو ریلیف دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کو ایوان میں جا کر بجٹ بحث میں حصہ لینا اور اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں عوامی پارلیمنٹ لگانے کا جواز نہیں بنتا، ایسا سیاسی قد بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات فاٹا کے عوام کی رائے کے مطابق کی جائیں گی تاہم اصلاحات کے حوالے سے ہر چیز تیار ہے۔








