سی پیک کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ کے تحت دریائے کنہار پر سکی کیناری پن بجلی منصوبہ دو ارب ڈالر کی لاگت سے2022 ءمیں مکمل ہوگا

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں میں سکی کیناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پرتعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دریائے کنہار پر سکی کیناری میں بجلی کے منصوبے پرتعمیراتی کام جاری ہے۔یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ کے تحت تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے2022 میں مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں میں سکی کیناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پرتعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دریائے کنہار پر سکی کیناری میں بجلی کے منصوبے پرتعمیراتی کام جاری ہے۔یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ کے تحت تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے2022 میں مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے آٹھ سو ستر میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔حکام کے مطابق اس منصوبہ کے تحت 54.5 میٹر بلند اور336 میٹر چوڑاڈیم تعمیر کیا جارہاہے جس کا ریزروائیر 3.1کلومیٹر طویل ہوگا اوراس میں 9 ملین کیوبک فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ڈیم کے دوسپل ویز ہوں گے جہاں 218 میگاواٹ کے 4 ٹربائن نصب کئے جائیں گے۔

Leave a Reply