اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور انداز میں مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دھماکہ سے قرب و جوار میں رہنے والے بعض پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان …
پاکستان کی کابل میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور انداز میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور انداز میں مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دھماکہ سے قرب و جوار میں رہنے والے بعض پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اور بعض معمولی زخمی بھی ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ ہونے کی بناءپر اس دکھ اور درد کو سمجھتا ہے جن سے ایسے واقعات کے نتیجہ میں لوگوں اور معاشرے کو گذرنا پڑتا ہے۔ بیان میں پاکستان کے عوام اور حکومت نے افغانستان کی حکومت، عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔








