اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا اس بات پر شاہد ہے کہ عمران خان نے نیازی آف شور کمپنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے …
عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کر رہے ہیں،حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا اس بات پر شاہد ہے کہ عمران خان نے نیازی آف شور کمپنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنی بنائی انھوں نے ہے تاہم اسکی ڈائریکٹر 2بہنیں عظمی اور علیمہ صاحبہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان بنکوں،ٹیلی ویژن پرگرامز اور نجی محفلوں میں ان کی ملکیت کا اعتراف کرنے کے باوجود اب انکاری ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ہم عمران خان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے اور ان کے جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، جو حضرت عمر کی 2 چادروں کا قصہ سنایا کرتے ہیں۔








