افغانستان کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کی کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت ۔ دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ان کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے ارکین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید …
افغانستان کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کی کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت

مزید خبریں
افغانستان کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کی کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت ۔ دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ان کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے ارکین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر اور پارلیمانی وفدکے اراکین نے افغان عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی وفد کے ارکین کا دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔








