گورنر سندھ محمد زبیر کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے محمد زبیر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صوبہ سندھ ان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈپٹی سپیکر کے ریمارکس …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے محمد زبیر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صوبہ سندھ ان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈپٹی سپیکر کے ریمارکس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ ملاقات کے دوران آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ اور جاری ترقیاتی سکیموں بشمول سی پیک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ ہے۔ حکومت نے بنیادی ضروریات، انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، صحت اور ملازمتوں کی تخلیق کے منصوبوں کیلئے نمایاں فنڈز مختص کئے ہیں۔ گورنر سندھ نے ڈپٹی سپیکر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی اقتصادی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس کی پالیسیاں سرمایہ کار دوست ہیں۔

Leave a Reply